ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گوا میں لگے سندیپ کمار کے قابل اعتراض پوسٹر، عام آدمی پارٹی ناراض

گوا میں لگے سندیپ کمار کے قابل اعتراض پوسٹر، عام آدمی پارٹی ناراض

Mon, 05 Sep 2016 17:53:04  SO Admin   S.O. News Service

 

پنجی، 5 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کے برخاست وزیر سندیپ کمار کے پورے گوا میں قابل اعتراض پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ان پوسٹروں پر عام آدمی پارٹی کاانتخابی نشان بھی ہے۔اس سے ناراض عام آدمی پارٹی نے آج دھمکی دی ہے کہ وہ اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کروائے گی ۔دہلی کے سلطان پور ماجرا سے رکن اسمبلی سندیپ کمار کو گزشتہ ہفتے گرفتار گیا تھا۔ایک خاتون نے ان پر عصمت دری سمیت کئی الزامات لگائے ہیں۔یہ خاتون مبینہ طور پر سندیپ کے ساتھ قابل اعتراض سی ڈی میں نظرآرہی ہے۔اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد سندیپ کو پارٹی سے معطل کر دیا گیاتھا ۔پنجی، مرگاؤں ، پونڈا، واسکو اور ماپوسا کے بازاروں کے علاوہ گوا کے دیگر اہم مقامات پر بھی سندیپ کمار کے قابل اعتراض پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ان پوسٹروں پر’خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عام آدمی پارٹی ‘لکھا ہوا ہے۔ا ن پوسٹروں پر آپ کا انتخابی نشان جھاڑو بھی بناہواہے۔گوامیں آپ کے کنوینر والمیکی نائیک نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ ہمیں شبہ ہے کہ اس کے پیچھے بی جے پی کاہاتھ ہے۔گوا میں بی جے پی کی حکومت ہے، انہیں اس معاملے کی تحقیقات کروانی چاہیے ۔نائیک نے بتایا کہ اس معاملے میں پارٹی پولس میں باقاعدہ شکایت درج کروائے گی ۔انہوں نے کہاکہ آپ اس گھٹیا حرکت کی مذمت کرتی ہے۔نائیک نے کہاکہ لوگ ہمارے ترقیاتی کاموں یا پالیسیوں پر تنقید کریں تو ہمیں کوئی پرواہ نہیں لیکن اس حد تک گرنا غیر متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پوسٹرلگانا سیاست کی سب سے گھٹیا مثال ہے۔قابل ذکر ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آپ نے گوا میں زمینی سطح پرکام شروع کر دیا ہے،پارٹی ریاست کی سبھی 40سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔اس معاملے میں پولیس نے سندیپ سے پوچھ گچھ کی ہے، لیکن انہوں نے خود کو بے قصور بتایا ہے۔

Share: